ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلی کاپٹر حادثہ، پاک فوج نے بڑا قدم اٹھا لیا

heli copter investigate team
کیپشن: Pak Army investigate team
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی،انٹیلی جنس بیورو اور انٹیلی جنس سروسز کے افسران ایف آئی اے کے ساتھ ملکر تحقیقات کریں گے۔وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے کے چند گھنٹے بعد پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے تصدیق کی تھی کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں حادثے کا شکار ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا اور اس حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افراد شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے حوالے سے امدادی کارروائیوں میں شریک ہیلی کاپٹر کا ملبہ وندر کے علاقے موسیٰ گوٹھ سے ملا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

 حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات بھی شیئر کیے گئے جو پاک فوج اور شہید افسران اور جوانوں کے ورثا کے غم و غصے میں مزید اضافے کا سبب بنے جس کے بعد وفاقی حکومت نے حادثےکی تحقیقات کرانے کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-08-08/news-1659960233-4620.jpg
 

API Response:

M .SAJID .KHAN

Content Writer