( ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز تھی اور وہ شدید کمزوری محسوس کر رہی تھیں اور شوٹنگ کے دوران ان کی اتنی خراب ہوئی کہ وہ گر پڑیں۔
بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا کو ممبئی کے ہندوجا ہسپتال لے جایا گیا جہاں پتہ چلا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث بے ہوش ہوئیں۔پورٹس کے مطابق اداکارہ ان دنوں ہدایتکار لو رنجن کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ کچھ دنوں میں ان کی طبعیت سنبھل جائے گی لیکن ایسا نہ ہوا، سیٹ پر انہیں چکر آنا شروع ہوگئے جس کے بعد گِر پڑیں۔

نشرت بھروچا نے بتایا کہ ہسپتال جانے کے بعد انہیں وہیل چیئر کے ذریعے کمرے تک لے جایا گیا۔ڈاکٹرز نے طبی امداد کے بعد اداکارہ کو 15 دن تک مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔