ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کی ایم ایل ون کے افتتاح کیلئے چینی صدر کو دعوت

شیخ رشید کی ایم ایل ون کے افتتاح کیلئے چینی صدر کو دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کاکہناہے کہ ایم ایل ون منصوبہ پر تیس اگست کو ٹینڈر دینے جارہے ہیں، وزیر اعظم سے درخواست کی ایم ایل ون کے افتتاح کےلئے چینی صدر کو سنگ بنیاد کی دعوت دی جائے، نوازشریف اینڈ کمپنی سے اگر ایک پائی ہم نہ نکلوا سکے تو ان کے پاس بھی کچھ نہیں رہے گا، عمران خان کو آٹے چینی کا ریٹ پتہ ہے امپورٹ کرکے ان کی قیمتیں کم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے ایم ایل ون کی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے سے دو لاکھ افراد کو روزگار ملے گا ہم نے ماڈرن ریلوے کی بنیاد رکھ دی ہے۔سارا کریڈٹ آرمی چیف اور عمران خان کو جاتا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سترہ اگست سے دس بند ٹرینیں عوام کے لیے کھول رہے ہیں جبکہ کرونا ایس او پیز کے تحت رکھے گئے مخصوص اسٹاپ کو ختم کر دیا ہے۔

شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے وزراء کرپشن نہیں کررہے اگر کوئی کرے گا تو وہ نہیں بچے گا سپریم کورٹ عمران خان کو صادق و امین کہہ چکی ہے وہ پانچ سال پورے کریں گے، اپوزیشن کی اے پی سی کے غبارے سے ہوا نکلنے کابیان دیتے ہوئے کہاکہ یہ بہت سیانے ہیں رات کو فون آتے تو اسمبلی میں خاموشی سے ووٹ دے دیتے ہیں۔

شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ وزارت چھوڑ دوں گا لیکن کسی کو نوکری سے نہیں نکالوں گا، ایم ایل ون ٹریک پر جتنے کام ہو رہے تھے ان کو بند کر دیا ہے۔ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل پر نئے انجن اور بوگیاں خریدی جائیں گئیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer