لاہوریوں کیلئےخوشخبری

لاہوریوں کیلئےخوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) لاہوریوں کے لئے صاف پانی کی فراہمی کی دستیابی کے لئےچینی کمپنی کی مدد سے شہر کے 20 علاقوں میں صاف پانی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پروجیکٹ کے تحت واٹر ٹیرف بھی بڑھا یا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئےٹھیکہ اب چینی کمپنی کودیا جائےگا،چینی کمپنی کی مدد سے شہر کے 20 علاقوں میں صاف پانی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ابتدائی طور پر یہ پراجیکٹ علامہ اقبال ٹاون،گرین ٹاؤن ،گلبرگ،جوہر ٹاون،اسلام پورہ،مزنگ ،راوی روڈ،سبزہ زار،مصطفی آباد،تاج پورہ،شاد باغ ،باغبان پورہ،مصطفی ٹاون،مغل پورہ،شملہ پہاڑی،فتح گڑھ،مصری شاہ ،سمن آباداورداتا نگر میں شروع کیا جائے گا، چینی کمپنی 7 ارب لاگت کا منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرےگی، پراجیکٹ کے تحت واٹر ٹیرف بھی بڑھا یا جائےگا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ چینی کمپنی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کےتحت شہریوں کو صاف پانی فراہم کرے گی،چینی کمپنی نےپبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سیل کو تجاویزارسال کردیں، پراجیکٹ پر7 ارب روپے سےزائد کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے،حکومت پنجاب کویہ تجاویز بھیج دی گئی ہیں،چینی کمپنی زن لینگ 2 سال بعد یہ پراجیکٹ واسا کے حوالےکردے گی،اس پراجیکٹ کےتحت واٹر فلٹریشن پلانٹ کی اپ گریڈیشن بھی ہو گی جبکہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نئے مالی سال میں پنجاب حکومت کو بجٹ بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، سابق دور حکومت میں جہاں صاف پانی کے منصوبوں پر اربوں روپے کا فنڈ مختص کیا جاتا رہا  وہیں اب صاف پانی کی فراہمی  کے لئے صرف 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کرنے کی تجویزدے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں،  مالی سال میں واسا ، صاف پانی ، سیوریج کے نکاس کے منصوبوں  کے لئے بھی صرف 7 ارب 75 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

مگراب شہریوں کو  صاف پانی کی فراہمی کا پروجیکٹ چینی کمپنی کے حوالے کیاجارہاہے جس سے توقع کی جارہی ہے کہ آنے واے دنوں میں شہری اس سے مستفید ہوں گے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer