پاکستان نے بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے

 پاکستان نے بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) کشمیر پر پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے، تجارتی تعلقات اور روابط ختم کرنے کا نقصان جارحیت پسند بھارت کو ہی اُٹھانا پڑے گا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کے اعلان کیساتھ ہی واہگہ بارڈر پر بھارت کو اشیاء کی ترسیل روکدی گئی ہے، جس کے بعد پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹرکوں کو بھی بھارت داخلے سے روک دیا گیا۔

 واہگہ بارڈر پر موجود ٹرکوں میں افغانستان سے لائے جانے والے خشک میوہ جات موجود ہے، سرحد کے اس پار سے تجارتی بندھن میں بندھے تاجروں نے حکومتی اقدام کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ایس آر او جاری کیے جائیں تاکہ دو طرفہ تجارت پر مکمل پابندی عائد ہو سکے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دیگر ممالک سے آنے والی بھارتی اشیاء کی درآمد بھی روکے، تجارتی بندش کے باعث زیادہ نقصان بھارت کو ہی اٹھانا پڑے گا وہاں کی سیمنٹ کی صنعت اس فیصلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوگی جبکہ بھارتی پاکستان کا نمک چکھنے سے بھی اب محروم رہ جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer