ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا نےفی یونٹ بجلی ایک روپیہ 42پیسےمہنگی کردی

نیپرا نےفی یونٹ بجلی ایک روپیہ 42پیسےمہنگی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ملک بھرکیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی، نیپرا نےفی یونٹ بجلی ایک روپیہ 42پیسےمہنگی کردی۔فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فروری 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مہنگی کی گئی،اضافہ بجلی صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پراطلاق نہیں ہو گا۔
نیپرا نےفروری کی ایڈ جسٹمنٹ میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،اس سے قبل جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپیہ63پیسےمہنگی کی گئی تھی ۔