ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڈز ٹرانسپورٹرز نے احتجاج موخر کرنے کا اعلان کردیا

گڈز ٹرانسپورٹرز نے احتجاج موخر کرنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن :گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی مجوزہ پریس کانفرنس اور احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

شہزاد اعوان اور محمد رمضان کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی سے ہونے والی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں ٹرانسپورٹرز نے اپنے مسائل تفصیل سے پیش کیے.

  انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے، جس کے بعد احتجاج کو فی الحال مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیااور ماضی میں ہڑتال کے دوران کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے تھے، تاہم موجودہ پیش رفت کے بعد امید ہے کہ اس بار مسائل حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اسی خوشی میں ٹرانسپورٹرز نے اپنا احتجاج اور پریس کانفرنس مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کا آپشن موجود رہے گا۔