علی ساہی: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے اے آئی بیسڈ کیمروں کی مدد سے جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران 52 سے زائد گاڑیوں کو پکڑ لیا۔
ترجمان کے مطابق سیف سٹی کیمروں میں جیسے ہی کوئی مشکوک نمبر پلیٹ ٹریس ہوتی ہے تو سسٹم کی جانب سے خودکار الرٹ جاری کر دیا جاتا ہے، جس کے بعد متعلقہ اہلکار فوری کارروائی کرتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران پکڑی جانے والی گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ نمبر پلیٹ میں کسی بھی قسم کی رد و بدل قانون شکنی کے زمرے میں آتی ہے اور اس پر ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمبر پلیٹ ٹیمپرنگ ایک سنگین جرم ہے جس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔