ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطہ  بیرونی مداخلت برداشت کرنے کو تیار نہیں،امر یکی افواج کا انخلا ناگزیر ہو چکا:جنرل اسماعیل قاآنی

خطہ  بیرونی مداخلت برداشت کرنے کو تیار نہیں،امر یکی افواج کا انخلا ناگزیر ہو چکا:جنرل اسماعیل قاآنی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی  نے کہا کہ طاقت کے نشے میں چور سلطنتوں کا زوال تب شروع ہوتا ہے جب ان کے بڑے جنگی جہاز 'محفوظ راستوں' کی تلاش میں پیچھے ہٹنے لگیں،خطہ اب بیرونی مداخلت برداشت کرنے کو تیار نہیں اور امر یکی افواج کا یہاں سے انخلا ناگزیر ہو چکا ہے۔

 پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ  بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ اب طیارہ بردار بحری جہاز 'گیرالڈ فورڈ' کے کمانڈر کو بھی اس کے عہدے سے فارغ کر دے کیونکہ اس میں اتنی ہمت ہی نہیں تھی کہ وہ یمن کے غیرت مند عوام اور بہادر مجا ہدین کے خوف سے آبنائے باب المندب کو عبور کرنے کا خطرہ مول لے سکے۔

 انہوں نے مزید کہا  کہ گیرالڈ فورڈ کے کمانڈر نے دو ہفتوں کی پس و پیش اور من گھڑت کہانیاں تراشنے کے بعد بلاآخر بحیرہ احمر اور اس خطے سے راہِ فرار اختیار کر لی ہے،خطے میں موجود تمام د ہشت گرد امر یکی افواج کا مقدر یہی ہے کہ وہ یہاں سے بھاگ کھڑی ہوں۔

 جنرل نے طنزیہ انداز میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنی ٹیم بدل رہے ہیں تو اس بزدل کمانڈر کو بھی نکال باہر کریں جو 'ہیرو' بننے کے بجائے فرار کو ترجیح دے گیا۔

 تاریخ کے رخ میں یہ لمحہ اہمیت کا حامل ہے  کیونکہ اب جدید ٹیکنالوجی سے لیس سپر پاورز کو روایتی ہتھیاروں کے بجائے ‘ایمان اور مزاحمت’ کے فلسفے سے خوف محسوس ہونے لگا ہے۔ 

 جنرل قاآنی کا یہ پیغام واضح ہے  کہ خطہ اب بیرونی مداخلت برداشت کرنے کو تیار نہیں اور امر یکی افواج کا یہاں سے انخلا ناگزیر ہو چکا ہے۔