ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران ،امریکہ جنگ بندی کے خیرمقدم کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: ایران اورامریکہ کے مابین جنگ بندی کے خیرمقدم کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی ہے، قرارداد میں جنگ بندی کے اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان ایران ، امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

قرارداد  کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے  کہ یہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے لیے خاموش کوششیں کی ہیں، پاکستان کی پرامن سفارتی کاوشوں کو آج پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ یہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ جس پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے کی کوشش کی گئی تھی، آج وہی پاکستان دنیا کے اہم فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اسلامی دنیا کے ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔ یہ ایوان امن کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں کی تائید کرتا ہے۔