ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

 سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں سرکاری ریٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہو رہی  ہیں، اور انتظامیہ سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں کئی بنیادی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مقررہ سرکاری ریٹ سے 20 فیصد سے لے کر 50 فیصد تک زیادہ فروخت ہو رہی ہیں، جس سے صارفین پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی موجودہ قیمتیں اس طرح ہیں: شلجم 35 روپے فی کلو، مٹر 140 روپے، پیاز 90 روپے، ٹماٹر 100 روپے، لہسن (چائینہ) 570 روپے، ادرک 400 روپے، بھنڈی 250 روپے، ٹینڈے (دیسی) 200 روپے، کریلا 190 روپے، لیموں 100 روپے، چیکو 270 روپے، خربوزہ 90 روپے، سیب سفید 370 روپے، کیلا 290 روپے (درجن)، امرود 250 روپے اور تربوز 80 روپے فی کلو۔

ان قیمتوں کا موازنہ سرکاری ریٹ کے ساتھ کیا جائے تو ادرک سبزیوں میں سب سے زیادہ مہنگی ہے، جس کی قیمت 115 روپے فی کلو سرکاری ریٹ سے زیادہ ہے۔ پھلوں میں امرود، سیب سفید اور چیکو کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دیگر سبزیوں اور پھلوں میں بھی اوسطاً 20 سے 50 روپے کا فرق پایا جاتا ہے۔

ماہرین  کے مطابق مہنگائی کی بڑی وجہ سپلائی چین میں مسائل، بڑھتی ہوئی مانگ اور انتظامی نگرانی کی کمی ہے۔ مارکیٹ میں سرکاری قیمتوں کی پابندی نہ ہونے کے باعث صارفین مجبوراً زیادہ قیمت پر خریداری کر رہے ہیں۔