ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ : تیز رفتار بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، متعدد مسافر زخمی

ننکانہ : تیز رفتار بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، متعدد مسافر زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمرا ن علی سعیدی: لاہور جانے والی مسافر بس کو ننکانہ صاحب کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کو دورانِ سفر نیند آ گئی، جس کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 5 افراد کا تعلق علی پور کے نواحی علاقے بستی جتوئی سے ہے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔