ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی نظام درہم برہم، ملک بھر سے خلیجی ممالک جانے والی 70 پروازیں منسوخ

فضائی نظام درہم برہم، ملک بھر سے خلیجی ممالک جانے والی 70 پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی اور دیگر ممالک جانے والی 70 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، دوحہ، دمام، جدہ اور فجیرہ جانے والی 12 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 10، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 23 جبکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 27 پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے باعث خطے میں فضائی صورتحال غیر یقینی ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر مقامی اور بین الاقوامی ایئر لائنز نے حفاظتی اقدامات کے طور پر پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایوی ایشن حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی متعلقہ ایئر لائن سے پرواز کی صورتحال ضرور چیک کریں، جبکہ صورتحال معمول پر آنے تک مزید پروازوں کے شیڈول میں بھی رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔