ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاج حیدر پاکستانی سیاست میں شعور اور دانش کی ایک شناخت تھے

وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نفسِ ناطقہ تھے۔  دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ بلاول بھٹو کی تعزیت

Bilawal Bhutto on Taj Haider, Taj Haider died, City42
کیپشن: مرحوم تاج حیدر کی یہ فوٹو عورت فاؤنڈیشن کی ایک سرگرمی کے دوران بنائی گئی۔ کامریڈ تاج حیدر کئی دہائیوں تک پاکستان کی فیمنسٹ تحریک میں بھی شریک رہے۔ وہ عورتوں کے حقوق کے لئے عملی کام کرنے والے ان چید دانشوروں میں شامل تھے جن کے کام نے عورتوں کی زندگیوں میں انقلابی بہتری کے راستے کھولے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  پی پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نفسِ ناطقہ تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا ، تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر تھے، وہ ایک تخلیقی ذہن کے مالک تھے۔ 

تاج حیدر کی جمہوریت کے لئے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لئے ایک مشعل راہ ہیں۔

تاج حیدر پاکستانی سیاست میں شعور اور دانش کی ایک شناخت تھے۔ تاج حیدر کے انتقال سے دلی دکھ اور صدمہ ہوا۔