وسیم احمد :بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان طے پا گیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصل آباد میں دو ٹی ٹونٹی میچز کرانے کا منصوبہ ہے
پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے دو میچ فیصل آباد میں ہونے کا امکان ہے ، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں آخری مرتبہ انٹرنیشنل میچ 11 اپریل 2008 کو ہوا تھا ،پاکستان اور بنگلہ دیش ہی کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ کھیلا گیا تھا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گی،بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،مجوزہ شیڈول کے مطابق میچز 25 ، 27 اور 30 مئی یکم اور 3 جون کو ہوں گے،سیریز کے پہلے دو میچز فیصل آباد اور تین میچز لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App