ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ داخلہ کا ڈی جی ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیرِ داخلہ کا ڈی جی ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کے خلاف موثر حکمت عملی تیار کرنے اور ڈی جی این سی سی آئی اے کو سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

 وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے ملاقات کی،دورانِ ملاقات نو تعینات ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وقار الدین سید، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔

 اعلامیے کے مطابق  محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں،انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ سائبر سکیورٹی ایک نیا چیلنج ہے، اس لئے این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی اور افسروں کو تربیت کیلئے بیرون ملک بجھوایا جائے گا۔