ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کی فورس اور اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے شاندار اقدامات

پنجاب پولیس کی فورس اور اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے شاندار اقدامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب پولیس نے اپنی فورس اور اہل خانہ کی ویلفیئر کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 52 کروڑ 39 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی سکالرشپس کے لیے 16 کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔

ملازمین کی بیٹیوں کے ویڈنگ گفٹ کے طور پر 10 کروڑ 48 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ علاج معالجے کی معاونت کے لیے 9 کروڑ 49 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد جاری کیے گئے۔

گزارہ الاؤنس کی مد میں ملازمین کی فیملیز کو 9 کروڑ 36 لاکھ 39 ہزار روپے فراہم کیے گئے، اور ریٹائرمنٹ گرانٹس کے طور پر 4 کروڑ 96 لاکھ 34 ہزار روپے جاری کیے گئے۔

تدفین اخراجات کے لیے فورس کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 06 لاکھ روپے دئیے گئے۔ فورس کو فوری مالی امداد کی مد میں 61 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد فراہم کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ویلفیئر فنڈ اور محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔