ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکست خودرہ پاکستانی کرکٹ ٹیم رات گئے وطن واپس پہنچ گئی

 شکست خودرہ پاکستانی کرکٹ ٹیم رات گئے وطن واپس پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:پاکستان کرکٹ ٹیم کادورہ نیوزی لینڈ میں مایوس کن کارکردگی، رات گئے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔
کھلاڑیوں سمیت کوچنگ سٹاف اور دیگر آفیشلز بھی لاہور پہنچے، لاہور پہنچنے والوں میں امام الحق، سلمان علی آغا، محمد علی، عثمان خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، عرفان خان نیازی، کوچ عاقب جاوید اور اظہر محمود بھی وطن واپس پہنچ گئے۔
ٹیم پورے دورہ نیوزی لینڈ میں صرف 1میچ جیت سکی، قومی کرکٹ ٹیم کو 4ٹی 20 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 1ون ڈے میچ بھی نہ جیت سکی، ٹیم کو رضوان کی قیادت اوربابر اعظم کی موجودگی میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔