شیراکوٹ :گھر کے باہر کھڑی خاتون کو  موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

شیراکوٹ :گھر کے باہر کھڑی خاتون کو  موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)شیراکوٹ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 35 سالہ خاتون جاں بحق ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے ثنا نامی خاتون گھر کے باہر گلی میں کھڑی تھی نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ۔پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
 چند ہفتے قبل مقتولہ کے شوہر نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دی تھی،فائرنگ سے خاتون کو قتل کرنے کی وجہ مبینہ طور پر ذاتی رنجش ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔