قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار

قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائیاں،قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار کر لیاگیا۔

اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں محمد فیصل اور عبدالغفار شامل ہیں۔

ملزم فیصل کے خلاف سال 2019 میں قادرآباد پولیس سٹیشن منڈی بہاؤالدین میں مقدمہ درج ہوا تھاجبکہ ملزم عبدالغفار سال 2022 سے صدر پولیس سٹیشن، ڈی جی خان کو مطلوب تھا۔ملزمان قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔

ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔ ملزمان کو گرفتاری کے بعد لاہور ائرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔