سنسنی خیز ویڈیو کلپ بنانے کا جنون ایک اور جان  لے گیا

Faisal Mosque accident, Afghan Youth Killed in Islamabad mosque, City42, Tiktok craze,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: سنسنی خیز ویڈیو کلپ بنانے کا جنون ایک اور جان  لے گیا۔ اسلام آباد میں مبینہ طور پر   ٹک ٹک کے لئے ویڈیو کلپ  بناتے ہوئے نوجوان فیصل مسجد کی پہلی منزل سے  گرپڑا ۔

اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ  مسجد کی چھت سے گرنے والا نوجوان ہسپتال جاکر دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوان شکل سے افغانی لگتا تھا۔ حادثہ کا شکار ہونے والا نوجوان اپنی فیملی کے ساتھ فیصل مسجد آیا ہوا تھا۔ متوفی نوجوان کا نام مسیح اللہ کہے۔ پولیس نے بعد ازاں تصدیق کی ہے کہ  اس کا  تعلق کابل افغانستان سے ہے۔