سی ٹی او لاہور کا مسیحی تہوار پر میسحی اہلکاروں کےلئے احسن اقدام 

سی ٹی او لاہور کا مسیحی تہوار پر میسحی اہلکاروں کےلئے احسن اقدام 
کیپشن: Easter festival, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سی ٹی او لاہور نے مسیحی تہوار پر میسحی اہلکاروں کےلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹر کے موقع پر تمام ٹریفک اہلکاروں کو اضافی چھٹیاں دے دی گئی، تاہم سی ٹی او لاہور کی طرف سے تمام اہلکاروں کو پانچ پانچ ہزار روپے عیدی بھی دی گئی۔ 

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس میں 49 میسحی اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں، مسیحی اہلکاروں سے ان کے مذہبی تہواروں پر مکمل تعاون کیا جارہا ہے،  مسیحی اہلکار ہماری فورس کا اہم حصہ، ان کی خوشیوں کا بھرپور خیال رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں فرائض سرانجام دینے والے تمام اہلکار ایک فیملی کی مانند ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer