(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب میں 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، ہینڈ گرینیڈ ، لٹریچر برآمد کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں میں فواد اللہ ، فقیر محمد ، آصف نواز ، ضیا الرحمان ، عتیق احمد اور بشیر شامل ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے اختر نواز اور داعش کے محمد عثمان کو گرفتار کیا گیا، گوجرانوالہ سے چار اور ڈی جی خان اور بہاولپور سے ایک ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں کے خلاف چھ ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا، دہشتگردوں کو 21 کومبنگ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں رواں ہفتے 402 کومبنگ آپریشن کیے۔ کومبنگ آپریشن کے دوران 22921 مشتبہ افراد کو چیک کر کے 118 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا جبکہ ان دہشت گردوں کے خلاف 89 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔