قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد سیکشن افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔
محمد عابد سرور کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ون تعینات کر دیا گیا، شینا اعظم کو سیکشن افسر آئی اینڈ سی ،مکرم مجیب کو سیکشن افسر کانفیڈنشل فور، جمیل احمد کو سیکشن افسر محکمہ سپیشل ایجوکیشن ، احمد ندیم کو سیکشن افسر محکمہ جنگلات ، عاصمہ خلیل کو سیکشن افسر محکمہ جنگلات ، افتخار علی کو سیکشن افسر محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ تعینات کردیاگیا۔ اس کے علاوہ برہان الطاف کو سیکشن افسر محکمہ بلدیات، وحید احمد اقبال کو سیکشن افسر محکمہ خزانہ ، اور محمد حماد انور کو سیکشن افسر لائیو سٹاک تعینات کر دیاگیا ۔