ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر سستا ہوگیا !  

ڈالر سستا ہوگیا !  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈالر کے مقابلے میں روپے کے استحکام کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور انٹر بینک کیساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر  گراوٹ کا شکار رہا ۔ 

   سیاسی افق پر کشیدگی کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بیل آﺅٹ پیکیج کے لیے مذاکرات درست سمت پر جاری رہنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

 ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 14پیسے کی کمی سے 278روپے 05پیسے کی سطح پر بھی آگئے تھے تاہم معیشت میں وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 1پیسے کی کمی سے 278روپے 18پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5پیسے کی کمی سے 279روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے کے ارد گرد ہی مستحکم ہوتے نظر آرہے ہیں  کیونکہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں اور حکومت کی تمام شرائط پر من وعن عمل درآمد سے آئی ایم ایف سے نئے بیل آﺅٹ پیکیج ملنے کی توقعات سے روپیہ کو سہارا مل رہا ہے۔