سٹی42: شہر لاہور میں موٹر سائیکل چوروں کا راج برقرار ، اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں چور شہری بلال کی موٹر سائیکل لے اڑے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 نے حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق واردات 5 مئی کی رات سوا 10 بجے کے قریب کشمیر بلاک میں پیش آئی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔سی سی ٹی وی میں شلوار قمیض میں ملبوس 2 ملزمان نظر آتے ہیں۔ ایک ملزم موٹر سائیکل کا سائیڈ لاک توڑتا ہے جبکہ دوسرا اطراف کی نگرانی کرتا ہے اور سائیڈ لاک ٹوٹنے کے بعد دوسرا ملزم موٹر سائیکل سٹارٹ کر کے لے جاتا ہے۔
اقبال ٹاؤن پولیس کی جانب سے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔