ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کا اپنی دوسری شادی کی پھیلائی جانے والی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا۔
ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلی کیشن یوٹیوب پر متعدد وی لاگرز کی جانب سے وی لاگ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گلوکارہ نے رمضان المبارک میں دوسری شادی کرلی ہے جبکہ ان کا بیٹا اور شوہر بھی حدیقہ کیانی کی دوسری شادی اور اچانک طلاق لینے پر حیران ہیں۔ ویڈیو کے تھمب نیل میں طلاق کی وجہ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھنے کا بھی کہا گیا۔
بعدازاں جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی اور حدیقہ کیانی تک پہنچی تو انہوں نے اس خبر کی تردید کی اور بس مختصراً اتنا لکھا کہ ’میں نے نہیں کی دوسری شادی۔‘