چودھری برادران کے قریبی عزیز انتقال کر گئے

قریبی عزیز کا انتقال
Ch Brothers

علی اکبر: مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کے کزن ساجد حسین چٹھہ انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم ساجد حسین چٹھہ سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین کے سمدھی بھی تھے، مرحوم وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ ان کے صاحبزادے علی ساجد چٹھہ کے مطابق ساجد حسین چٹھہ کی نماز جنازہ کل 9 اپریل جمعہ کی نماز کے بعد اڑھائی بجے ان کے آبائی گھر احمد نگر چٹھہ، تحصیل وزیرآباد ضلع گوجرانوالہ میں ادا کی جائے گی۔

چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالہٰی، چودھری وجاہت حسین، مونس الہٰی ، سالک حسین، حسین الہٰی اور شافع حسین نے ان کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔