حاملہ خاتون کو بچوں سمیت جہاز سے اتار دیا گیا

pregnant mother de plane with her familyh
کیپشن: Pregnant Women
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویؓب ڈیسک: کورونا کی تیسری لہر میں تیزی سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں میں بےپناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے سفری اعتبار سے کورونا ایس او پیز جاری کئے ہوئے ہیں، جن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوائی سفر کرنے والے بین الاقوامی مسافروں پر ان ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر مسافروں کو بھاری نقصان کا سامنا دیکھنے میں آرہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے ایئرپورٹ سے  فلوریڈا جانے والی پرواز سے ایک حاملہ خاتون کو بچوں سمیت جہاز سے اتار دیا گیا۔خاتون کو جہاز سے اس لیے بے دخل کیا گیا کیونکہ انہوں نے 2 سالہ بیٹی کو کھانا کھلانے کے لیے اس کا ماسک اتار دیا تھا۔

خاتون جہاز کے عملے سے درخواست کرتی رہی کہ وہ بیٹی کو دہی کھلا کر ماسک پہنا دے گی تاہم عملے نے ان کی ایک نہ سنی اور خاتون کو اس کے 2 کمسن بچوں سمیت جہاز سے بے دخل کر دیا۔ خاتون کا مقامی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس فلائٹ میں میرے ساتھ میرا 7 سالہ بیٹا بھی موجود تھا جسے ہر وقت خاص توجہ کی ضرورت رہتی ہے کیونکہ زیادہ دیر تک منہ ڈھانپنے سے اسے دورے پڑ سکتے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کا عملہ خاتون کو جہاز سے اتارنےکا کہہ رہا ہے جبکہ اس دوران خاتون اپنی بچی کو کھانا کھلانے میں مصروف عمل ہے۔ جہاز میں دیگر مسافروں نے بھی عملہ سے التجا کی کہ خاتون کھانا کھلانے کے بعد بچی کو ماسک پہنا دے گی لیکن عملے نے ان کی ایک نہ سنی اور خاتون کو بچوں سمیت جہاز سے اتار کر سکھ کا سانس لیا۔