کورونا پھر بے قابو،ریکارڈ اموات،ہزاروں نئے کیسز رپورٹ

corona deaths
کیپشن: corona deaths
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے عفریت نے 98 جانیں نگل لیں، ایک دن میں کورونا کے 5 ہزار 329 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے  اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 98 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی جبکہ ایک دن میں کورونا کے مزید 5 ہزار 329 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز کورونا کے 49 ہزار 816 ٹیسٹ کئے گئے ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 69 فیصد رہی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوگئی۔
 این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 612، خیبر پختونخوا میں 94 ہزار 880، بلوچستان میں 19 ہزار 999، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 70، اسلام آباد میں 63 ہزار 499 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 877 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، اب تک 6 لاکھ 23 ہزار 399 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
 پنجاب میں 6 ہزار 793، سندھ میں 4 ہزار 520، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 519، اسلام آباد میں 591، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 386 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔