ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پبلک سروس کمیشن میں امتحانی بے ضابطگیاں،بھارتی امیدواروں کا زبردست احتجاج،بڑے افسروں کے استعفیٰ کا مطالبہ

 پبلک سروس کمیشن میں امتحانی بے ضابطگیاں،بھارتی امیدواروں کا زبردست احتجاج،بڑے افسروں کے استعفیٰ کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: GOOGLE
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست مہاراشٹر   کے سرکاری ادارے  پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) کے ہزاروں امیدوار نے آج ( پیر ) کو پونے شہر میں سڑکوں پر احتجاج کیا ،انہوں نے کمیشن کے چیئرمین اور سکریٹری کے استعفیٰ، مبینہ امتحانی بے ضابطگیوں کی آزادانہ تحقیات اور پیپر لیک معاملے میں ملزم افسران کے تحت منعقدہ امتحانات کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑی تعداد میں مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) کے امیدواروں نے پیر کو پونے میں بھرتی کے عمل میں شفافیت اور مختلف امتحانات میں مبینہ پیپر لیک اور بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مارچ نکالا۔ یہ مارچ اونکاریشور مندر چوک سے شروع ہوا اور پونے ضلع کے کلکٹریٹ دفتر کی جانب بڑھا، جہاں مظاہرین نے ایم پی ایس سی کے کام اور امتحانی طریقۂ کار سے متعلق کئی اہم مطالبات پیش کئے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایم پی ایس سی کے چیئرمین اور سکریٹری کے استعفیٰ اور ان ان عہدوں پر صاف شہرت رکھنے والے افسران کی فوری تقرری کی جائے۔

 مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے متاثرہ امیدواروں کا کہنا تھا  کہ کرائم برانچ کے ذریعہ ایم پی ایس سی کو سونپی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کو عام کیا جائے۔ انہوں نے تینوں ملزمان کے رابطوں کے ذریعہ منتخب امیدواروں کے کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) کی جانچ اور ایجنٹوں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے دیگر امتحانات کے نتائج کے حوالے سے طلبہ کے ذریعہ اٹھائے گئے شبہات کی آزادنہ تحقیقات اور مشتبہ نتائج و کامیاب امیدواروں کی فرانزک آڈٹ کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ 25 اکتوبر 2026 کو ہونیوالا گروپ-سی (کلرک اور ٹائپسٹ کےلئے) کا ابتدائی امتحان شفاف طریقے سے منعقد کیا جائے۔ مظاہرین نے اسٹینوگرافر کے عہدہ کو دوبارہ شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
 اس موقع پرمظاہرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کمیشن ڈرگ انسپکٹر (گروپ بی) امتحان کے بارے میں اٹھائے گئے اعتراضات پر حکومت 8 دنوں کے اندر وضاحت پیش کرے اور مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کرے۔ دیگر مطالبات کے علاوہ امیدواروں نے 2025 کے اسٹیٹ سروس مین ایگزامنیشن اور ایگریکلچر سروس ایگزامنیشن کے سوالات کی جانچ میں مبینہ کوتاہیوں کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( شرد چندر پوار) کی  رکن اسمبلی روہت پوار اور کانگریس رکن اسمبلی وشوجیت کدم مظاہرہ میں شامل ہوئے اور انکے مطالبات کی حمایت کی۔ روہت پوارنے کہا کہ حکومت کو مظاہرین کے مطالبات کو پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ کوئی عام سیاسی تحریک نہیں ہے۔ یہ ایم پی ایس سی امتحان کے تمام امیدواروں کی قیادت والی تحریک ہے۔