وقاص احمد:لاہور کے علاقے کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔