وقاص احمد:لاہور کے علاقے سبزی منڈی گجومتہ کے قریب روہی نالہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش نالے سے نکال لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش نامعلوم مرد کی ہے۔
لاش کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔