ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں ؛صدر مملکت

 صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں ؛صدر مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے تیار رہیں

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں، شہری علاقوں خصوصاً نشیبی اور ساحلی مقامات پر پیشگی انتظامات یقینی بنائے جائیں، حب ڈیم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے،عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں،عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے جائیں، ضلعی اور تحصیل سطح پر ریلیف مشینری اور عملہ ہمہ وقت مستعد رہے، 

میڈیا اور مقامی انتظامیہ عوامی آگاہی مہم میں متحرک کردار ادا کریں۔