ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ: کشتیوں کی آپس میں ٹکر، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

ترکیہ: کشتیوں کی آپس میں ٹکر، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ترکیہ کے شمال مغربی علاقے میں کشتی ٹکرانے کے حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

ترک حکام کے مطابق تارکینِ وطن کی کشتی کے کوسٹ گارڈز کی کشتی سے ٹکرانے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ترک حکام نے بتایا ہے کہ تارکینِ وطن کی کشتی میں 35 افراد سوار تھے، حادثے میں 1 شخص لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

ترک حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشتیاں ٹکرانے کے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔