ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چیمہ کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نمازِ جنازہ مقامی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں مختلف سماجی شخصیات سمیت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ، ایم این اے شہباز بابر، ایم پی اے قدیر اعوان، ایم پی اے کرنل ایوب خان گادھی اور ایم پی اے امجد علی جاوید نے شرکت کی،ضلع ٹوبہ کی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو اور ڈی پی او عبادت نثار نے بھی شرکت کی،اس کے علاوہ سابق ایم این اے شیخ خرم، سابق ایم پی اے محمد رفیق، مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری، اور مقامی تاجر برادری کے نمائندگان بھی جنازے میں شریک ہوئے۔
مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور شہریوں نے جنید انوار چیمہ اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔