سٹی 42 : وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ یومِ فضائیہ پر قوم اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے، 7 ستمبر ہماری قومی خودداری اور فضائی برتری کا دن ہے ۔
خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں کہا کہ بنیان المرصوص کی کامیابی میں پاک فضائیہ کا کردار کلیدی ہے، معرکہ حق میں پاکستان فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں بھی فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کیے۔
وزیر صحت نے کہا کہ سپاہی سرحد پر، اور ہم صحت کے محاذ پر کھڑے ہیں، آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فضائیہ نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع اور صحتِ عامہ دونوں ہماری قومی زمہ داری اور ترجیحات ہیں، قوم کی حفاظت اسپتالوں، لیبارٹریز اور ویکسین سینٹرز میں بھی ہوتی ہے۔
خواجہ عمران نذیر نے شہداء فضائیہ کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔