ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 275 ٹریفک حادثات، 352 افراد زخمی

لاہور میں 275 ٹریفک حادثات، 352 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 275 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 352 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 132 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 220 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔