ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ ؛ پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع و شہداء شایانِ شان طریقے سے منایا گیا

انقرہ ؛ پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع و شہداء شایانِ شان طریقے سے منایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انقرہ  میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع و شہداء شایانِ شان طریقے سے منایا گیا ۔ 

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سینئر ترک سول و ملٹری حکام، سفارت کار، دفاعی و فوجی اتاشی، میڈیا نمائندگان اور ترک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔ تقریب میں پاکستانی افواج کی جرات، قربانیوں اور عزمِ صمیم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ 

 ترکی کے وزیرِ دفاع یاشار گولر مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ وزیرِ دفاع یاشار گولر نے پاکستان اور ترکی کے گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور دفاعی و اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترک وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے تمام بنیادی معاملات پر ترکی کی پختہ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ یاشار گولر نے دفاعی تعاون میں توسیع، مشترکہ پیداوار، تربیت اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر  کیا۔ 

پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے 6 ستمبر کی اہمیت پر خطاب کے دوران قوم کی جرات اور اتحاد کو سراہا۔ ڈاکٹر یوسف جنید نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 1965 میں دشمن نے بلااشتعال حملہ کیا، مگر پاکستانی افواج نے قوم کی حمایت سے مادرِ وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا"۔ اس کے علاوہ سفیر نے "معرکۂ حق" میں پاکستان کی کامیاب عسکری حکمتِ عملی کا حوالہ بھی دیا۔ 

ڈاکٹر یوسف جنید نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر ہے ۔