حسن علی: بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر میں لاہور سے ملتان کے لیے روانہ ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری ملتان اور مظفرگڑھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہوں گے، سابق گورنر پنجاب پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ساتھ ہونگے۔
رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی، سید علی موسی ٰگیلانی ساتھ ہوں گے، رکن پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی بھی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہوں گے۔