ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو نوکری کیلئے اہل کرنے کا فیصلہ

ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو نوکری کیلئے اہل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو نوکری کے لیے اہل قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے

۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم مینا خان آفریدی نے بتایا کہ صوبے بھر میں 250 سے زائد بی ایس پروگرامز میں ایسوسی ایٹ ڈگری کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان پروگرامز میں صرف ان مضامین کو شامل کیا گیا ہے جہاں وقت کے ساتھ طلبہ کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ چار سمسٹرز یعنی دو سال مکمل کرنے پر طلبہ کو ایسوسی ایٹ ڈگری دی جائے گی، جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی پالیسی کے مطابق بی ایس ڈگری بعد میں یا کسی اور کالج یا یونیورسٹی سے بھی مکمل کی جا سکتی ہے۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ جن پروگرامز میں طلبہ کی تعداد تسلی بخش ہے، وہاں 4 سالہ بی ایس ڈگری کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ سرکاری ملازمت کے لیے بھی اہل ہوں گے۔

صوبائی کابینہ کو اس حوالے سے سفارشات ارسال کر دی گئی ہیں جن کے تحت اگر کسی آسامی کے لیے 14 سالہ تعلیم درکار ہو تو ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل افراد بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔