امانت گشکوری: سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں اورکل سے نئے عدالتی سال کا آغازہوگا۔
کل صبح ساڑھے نو بجے نئے عدالتی سال کے حوالے سے جوڈیشل کانفرنس ہوگی جس سےچیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی خطاب کریں گے،کانفرنس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے۔
ساڑھے گیارہ بجے سے ایک بجے تک آئینی بنچ سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا،آئینی بنچ کے سامنے سپر ٹیکس سے متعلق 1250 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہیں۔
کل دوپہر ایک بجے ججز کا فل کورٹ اجلاس بھی ہوگاجس کی صدارت چیف جسٹس کریں گے،اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔