عابد چودھری: لاہور کے علاقہ ٹبی سٹی میں پولیس اہلکاروں نےطالب علم کوتشددکانشانہ بناکرلوٹ لیا، طالب علم سیف کو لوٹنے والے اہلکارگرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیف الدین خریداری کرنے کھسہ بازار گیا تھا، کھسہ بازار میں 2 پولیس اہلکاروں نےروکا اور بند گلی میں لے گئے،پولیس اہلکاروں نے زدوکوب کرتے مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی۔
پولیس اہلکار افضل اور نبیل، سیف سے 53ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ طالب علم سیف الدین نے تھانہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی، ٹبی سٹی ولیس نے 155سی کے تحت مقدمہ درج کرکے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا،پولیس حکام کا کہنا تھا گرفتار اہلکاروں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔