ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹبالر کے نام کردی

 گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹبالر کے نام کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کے مشہور فٹبالر نیمار جونیئر کو ایک انوکھا تحفہ ملا ہے جب ایک گمنام برازیلی ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد ان کے نام کردی۔

برازیلی میڈیا کے مطابق 33 سالہ نیمار کو یہ وراثت اس وقت ملی جب ایک مقامی ارب پتی نے جون میں پورٹو الیگرے کے دفتر میں باضابطہ طور پر وصیت درج کرائی، جس میں نیمار کو واحد وارث قرار دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ ارب پتی کی نہ شادی ہوئی تھی اور نہ ہی اولاد تھی، اس نے اپنی دولت نیمار کے نام اس لیے کی کیونکہ وہ ذاتی طور پر ان سے خود کو منسلک محسوس کرتا تھا، بتایا جاتا ہے کہ ارب پتی نیمار اور ان کے والد کے قریبی رشتے سے بہت متاثر تھا جو اسے اپنے خاندانی تعلقات کی یاد دلاتا تھا۔

نیمار کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، البتہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث اس وراثت کی منتقلی میں وقت لگ سکتا ہے، تاہم نیمار پہلے ہی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، ان کی موجودہ دولت کا تخمینہ 300 سے 330 ملین امریکی ڈالر لگایا جاتا ہے۔