ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 ستمبر کو شاہینوں نے دشمن کے غرور کو پاش پاش کر کے نئی تاریخ رقم کی؛محسن نقوی

7 ستمبر کو شاہینوں نے دشمن کے غرور کو پاش پاش کر کے نئی تاریخ رقم کی؛محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں 7 ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ کے شاندار کارناموں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ اس روز شاہینوں نے دشمن کے غرور کو فضاؤں میں پاش پاش کر کے نئی تاریخ رقم کی، اور 1965 کے ان جانباز شاہینوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے ملکی فضائی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کی عددی برتری کو اپنے جذبے، مہارت اور یقینِ کامل سے شکست دی۔ انہوں نے ایم ایم عالم کے کارنامے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چند لمحوں میں دشمن کے پانچ طیارے گرا کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ستمبر 1965 کے 60 سال بعد مئی 2025 میں بھی پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا، اور اس معرکہ حق میں دشمن کے 6 جنگی طیارے مار گرا کر پاک فضائیہ نے ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ 

محسن نقوی نے پاک فضائیہ کے پائلٹس، انجینئرز اور ٹیکنیشنز کو قوم کا سرمایہ افتخار قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی شاہین قوم کی امیدوں، وقار اور دفاع کی پوری ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ انہوں نے ان سپوتوں کی قربانیوں، غیرمتزلزل حوصلے اور بلند عزم پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی بہادری اور قربانی کی بدولت پاکستان کی فضائیں محفوظ ہیں۔

محسن نقوی نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات اور لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔