ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ: تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے پر 5 مسافر جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

نواب شاہ: تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے پر 5 مسافر جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ کے ضلع نواب شاہ میں قومی شاہراہ دولت پوربائی پاس پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی،حادثے میں 5 پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ دولت پوربائی پاس پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جبکہ 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہیں۔

ریسکیوحکام نےجاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قاضی نواب شاہ اور شاہ پور جہانیاں اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے،مسافر کوچ ملتان سےکراچی جا رہی تھی،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔