ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طوفان نے تباہی مچا دی

Japan Typhone, City42
کیپشن:  شدید بارش کے باعث گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا

سٹی42: سمندری طوفان پیپاہ نے جنوب مغربی جاپان کے  مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، طوفان کے باعث تیز ہواؤں سے کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور گاڑیاں الٹ گئیں۔ 

جاپان میٹیریولوجیکل ایجنسی نے بتایا کہ ٹائی فون نے وکائیما پری فیکچر میں پانچ ستمبر کو صبح نو بجے لینڈ فال کیا. یہ علاقہ دارالھکومت ٹوکیو سے  600 کلومیٹر دور ہے۔

انتہائی  تیز ہواؤں کے باعث حادثات میں 24 افراد زخمی ہو گئے اور 220 عمارتیں کو نقصان پہنچا۔  مغربی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والا ٹائی فون اب ملک کے مشرقی علاقہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔  اب یہ توکائی،  کینتو اور توہوکو ریجنز کو  متاثر کر رہا ہے۔ اس کے زیر اثر تھنڈر سٹارم آ رہے ہیں، تیز بارش ہو رہی ہے اور آندھیاں چل رہی ہیں۔ 

جاپانی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان پیپاہ  سے  شیزوکا میں تیز ہواؤں سے مکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں اور گاڑیاں اُلٹ گئیں۔

جاپان میں طوفان پیپاہ کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، طوفان پیپاہ واکایاما سے ٹکرا گیا ہے، واکا یاما میں بھی شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں اور وہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

واکایاما حکام نے طوفان پیپاہ کے پیش نظر رہائشیوں کو گھروں میں رہنےکی ہدایت ہے۔

اس ٹائی فون سے تھائی لینڈ کو بظاہر کوئی خطرہ نہیں لیکن تھائی لینڈ کی حکومت نے بھی کئی علاقوں میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کی وارننگ اور الرٹ جاری کئے ہیں۔