ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی،عورتیں، بچے جاں بحق

 سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی،عورتیں، بچے جاں بحق

سٹی42:  ملتان کےسیلاب کی زد میں آئے ہوئے علاقہ میں جلال پور میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

 کشتی میں 30 افراد سوار تھے جن میں سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ملتان کے سٹی پولیس آفیسر کے دفتر نے بتایاکہ کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔ اس کشتی حادثے میں دو ماہ کا ایک شیرخوار پانی میں بچہ لاپتہ ہو گیا۔

 کشتی میں سوار دیگر تمام افراد کو بچالیاگیا۔یہ  کشتی سیلاب متاثرین کو ریسکیوکر کے محفوظ مقام تک لانے کے لئے گئی تھی۔ لوگ گنجائش سے زیادہ تعداد میں کشتی پر سوار ہو گئے تھے۔

متاثرہ علاقے میں پانی کا بہاؤ بہت زیادہ ہے۔