ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس چوری کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع

گیس چوری کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل کا کہنا ہے کہ گیس چوری کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

عامر طفیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گیس چوری پر قابو پانے کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد لی ہے اور میٹر لائنوں پر لاک سسٹم لگا دیے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ 3 سال میں 803 مقدمات درج کیے گئے اور361 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔عامر طفیل نے بتایا ہے کہ 50 فیصد سے زیادہ گیس بیرونِ ملک سے امپورٹ کی جاتی ہے اور امپورٹڈ گیس لوکل گیس سے 3 گنا مہنگی ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اداروں سے گیس کی مد میں 3 سو ارب روپے لینے ہیں۔

ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل کا یہ بیھ کہنا ہے کہ سوئی گیس کے محکمے میں پچھلے 23 سال سے افسران کو فری گیس کی سہولت ختم ہے۔

Ansa Awais

Content Writer