حکومت کا ارشد ندیم  کیلئے 30 لاکھ کی  انعامی رقم کا اعلان

حکومت کا ارشد ندیم  کیلئے 30 لاکھ کی  انعامی رقم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے  اتھیلیٹ ارشد ندیم  کیلئے 30 لاکھ کی  انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ اسپورٹس  نے ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے انعام کی رقم کا اعلان کیا ہے ۔اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کہ  ارشد ندیم سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کی پذیرائی کیلئے کام کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اسپورٹس سیکٹر کو مستحکم کرنے پر کام کررہے ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب انڈونمنٹ فنڈ کا اجرا جلد کیا جارہا ہے، پنجاب میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے،  تمام کھلاڑی جذبے اور لگن سے محنت کریں، حکومت پنجاب آپ کی سرپرستی کرے گی۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے، ارشد کی کامیابی ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔